12 جولائی 2011 - 19:30

مصر کی اخوان المسلمین جماعت نے ملک کے حالیہ واقعات کو مصر کے عوامی انقلاب کا تسلسل قرار دیا ہے۔

ابنا: العالم کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جماعت اخوان المسلمین کے رہنما محمد غانم نے کہا ہے کہ مصر میں عوامی مظاہروں کا جاری رہنا پچیس جنوری کے انقلاب کا تسلسل ہے جو مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی برطرفی پر منتج ہوا ۔ غانم نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہ سابق حکومت مصر کے عوام پر اپنی ظالمانہ پالیسیوں کو مسلط کرتی تھی کہا کہ مصر کے عوام اب ایک نۓ دور میں زندگی گزار رہے ہیں اور انقلاب کے بعد انہوں نے ملک کی تقدیر میں مثبت شرکت کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔ محمد غانم نے انقلاب کے دشمنوں اور حسنی مبارک حکومت کے بچے کھچے عناصر کی جانب سے حالیہ مظاہروں سے غلط فائدہ اٹھاۓ جانے کی کوشش کے بارے میں خبردار کیا۔واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں کے دوران قاہرہ سمیت مصر کے مختلف شہروں میں عوام نے جلوس نکال کر سابق حکومت کے عہدیداروں پر فوری اور کھلی عدالت میں مقدمہ چلاۓ جانے سمیت انقلاب کے مقاصد پورے کۓ جانے پر تاکید کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 169